ترک صدر کا مسلہ کشمیر پر دبنگ اعلان، امت مسلمہ کے دل جیت لئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ترک صدر دبنگ اعلان

انقرہ (جے ٹی این اآن لائن نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ

کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ

اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

کے اجلاس کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو

حل ہونا چاہیے۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ

تنازع اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کیونکہ جنوبی ایشیا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر پر ہے۔اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں امن اور انسانیت کیلئے ا?واز اٹھاتے رہیں گے،

اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے، یونان کے مسئلہ پر مذاکرات کیلئے تیار

ہیں۔ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام میں ہزاروں بہن بھائیوں کو اپنے ملک میں

بسایا، پی کے اور وائی پی جی سمیت دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رکھیں

گے، لیبیا، شام، یمن سمیت جنگ زدہ علاقوں میں امن کے لیے اقوام متحدہ کردار

ادا کرے۔

ترک صدر دبنگ اعلان

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply