اطالوی وزیراعظم نے ترک صدرایردوآن کوآمرقرار دے دیا

Spread the love

ترک صدر آمرقرار

روم (جے ٹی این آن لائن نیوز) اطالوی وزیراعظم ماریو دریغی نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو

آمر قرار دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ ایک نیوزکانفرنس میں گفتگو کررہے

تھے۔ان سے صدرایردوآن سے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان دیرلین کوملاقات کے موقع پرنشست

مہیا نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔دریغی نے اس کے جواب میں صحافیوں سے گفتگو

کرتے ہوئے کہاکہ مجھے یورپی کمیشن کی صدر سے روا رکھے جانے والے ناروا سلوک پر بہت

افسوس ہوا ہے۔اب ہمیں انھیں وہ کہنے دیں جو وہ ہیں،آمر،لیکن سوال یہ ہے کہ ہمیں کس کے ساتھ

تعاون کرنا چاہیے۔ترک صدر کو یورپی کمیشن کے اعلی وفد سے انقرہ میں ملاقات کے دوران میں

وان دیرلین سے ناروا سلوک پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔اس ملاقات میں وان دیرلین کوکرسی پیش نہیں

کی گئی تھی جبکہ ان کے ہمراہ ترک صدر سے ملاقات کو جانے والے یورپی کونسل کے صدر

چارلس میشیل کو کرسی پیش کی گئی تھی۔اس ملاقات کے بعد ترکی کی جانب سے سرکاری طور پر

جاری کردہ تصاویر میں یورپی کمیشن کی صدر کو ترک وزیرخارجہ مولود شاوس اوغلو کے سامنے

صوفے پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔چارلس میشیل صدر ایردوآن کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ترکی اور

یورپی یونین نے نشستوں کے انتظام کے بارے میں ایک دوسرے پر الزامات عاید کیے ہیں۔یورپی

پارلیمان کے متعدد گروپوں نے اس تمام واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ چارلس میشیل تو

نشست افروز ہیں لیکن ان کے ساتھ ترکی کے دورے پر جانے والی ارسلا وان دیرلین ان کے قریب ہی

کھڑی نظرآرہی ہیں۔

ترک صدر آمرقرار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply