Erdogan Truk President 126

ترک خواتین کا اپنے صدر رجب طیب اردوان سے محبت کا منفرد اظہار

Spread the love

انقرہ(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ترک خواتین قالین

33 ترک خواتین نے مسلسل 9 ماہ کی محنت سے اپنے صدر رجب طیب اردوان

کیلئے قالین تیار کرلیا- 108 مربع میٹر پر محیط قالین 24 گھنٹے مسلسل 9 ماہ تک

3 شفٹوں میں کام کرکے تیار کیا گیا- 33 خواتین کو ماہانہ ایک ہزار ڈالر تنخواہ

دی گئی یہ رقم 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر بنتی ہے-

یہ بھی پڑھیں : ترکی کی آزادی کیلئے علامہ اقبال(رحمتہ اللہ علیہ) کی شاعری ناقابل فراموش ہے، طیب اردوان

تفصیلات کے مطابق انقرہ میں خلافت عثمانیہ کی طرز پر صدر رجب طیب

اردوان کیلئے ایک عالیشان محل کی تعمیر کے بعد اب ان کے ایک بیش قیمت

قالین کے میڈیا میں چرچے ہو رہے ہیں۔ 108 مربع میٹر پر محیط یہ قالین 33

خواتین نے 24 گھنٹے مسلسل 9 ماہ تک تین شفٹوں میں کام کرکے تیار کیا۔ ترک

صدر کے لگژری شاہی محل جس کے 1150 کمرے ہیں کے استقبالیہ ہال میں

بچھائے گئے قالین پر ایردوآن نے بڑے فخر کا اظہار کیا۔ محل کی تیاری پر60

کروڑ ڈالر سے زائد رقم صرف کی گئی۔ یہ ہال سفیروں سے ملاقات کیلئے

مختص ہے۔ قالین کی تیاری میں 29 ملین، چار ہزار دو سوگرہیں لگائیں گئی ہیں۔

قالین کی تیاری کے اخراجات کی کوئی تفصیل موجود نہیں

قالین کی تیاری پر اٹھنے والے اخراجات کی کوئی تفصیل موجود نہیں تاہم مسلسل

نو ماہ تک اگر 33 خواتین کو ماہانہ ایک ہزار ڈالر کی تنخواہ بھی دی گئی ہو

صرف تنخواہ کی یہ رقم 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

تیار کردہ قالین کی ایک انتہائی دلچسپ ویڈیو بھی وائرل

تیار کردہ قالین کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں

جمہوریہ اکواڈور کی سفیراپنی سفارتی اسناد صدر ایردوآن کو پیش کررہی ہیں۔

ایک افریقی ملک کے سفیر سے بھی صدر سفارتی اسناد وصول کرتے ہیں۔ جبکہ

فوٹیج میں ایک بچی کو بھی قالین پر دیکھا جاسکتا ہے۔ عملہ اس بچی کو وہاں

سے ہٹا رہا ہے تاکہ یہ بچی صدررجب طیب ایردوآن کی پسندیدہ قالین خراب نہ

کردے۔

ترک خواتین قالین

Leave a Reply