ترک خاتون اول امینہ کی فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کو دورہ استنبول کی دعوت

ترک خاتون اول امینہ کی فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کو دورہ استنبول کی دعوت

Spread the love

استنبول (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) ترک خاتون اول امینہ

ترک خاتون اول امینہ اردگان نے فلسطینی مزاحمت کی علامت بننے والی مریم

عفیفی کو دورہ ترکی کی دعوت دیدی۔ انہوں نے مریم عفیفی سے ویڈیو کال پر

رابطہ کیا اور ان کی جرات و بہادری پر مبارکباد پیش کی اور ان کو میوزک

آکسٹرا کیساتھ ترکی کے دورے کی دعوت دی۔ مریم عفیفی کی اسرائیلی فوجیوں

کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مریم عفیفی کو

گرفتاری کے باوجود مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔ دھماکوں، گولیوں اور گرفتاریوں

کا خوف فلسطینی دوشیزہ کے چہرے پر کہیں نظر نہ آیا۔ جنگ زدہ ماحول میں بھی

وہ مسکراتی رہی۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

مریم عفیفی دنیا کی خوبصورت ترین حسیناؤں میں بھی شامل ہو گئی ہیں۔ سوشل

میڈیا پر ایسی کئی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں نہتے فلسطینیوں کو گرفتاری

کے وقت مسکراتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ایک نہتی فلسطینی لڑکی مریم کی ویڈیو

بھی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں فلسطینی لڑکی مریم عفیفی ظالم

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے وقت گھبرانے کی بجائے مسکرا رہی ہے۔

دھماکوں، گولیوں اور گرفتاری کا خوف نڈر فلسطینی لڑکی کے چہرے پر نظر

نہیں آیا، مسکراہٹ چہرے پر سجالی اور کہا وہ نہیں چاہتی فلسطینی بچے بھی

خوف کے سائے میں پرورش پائیں، ہمارے چہرے پر خوف اب نہیں ہو گا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مریم کو ایک لڑکی کو تشدد سے بچانے پر گرفتار کیا

گیا جبکہ گرفتاری کے وقت مسکرانے پر اسرائیلی فوج کے درندوں نے حواس

باختہ ہو کر معصوم لڑکی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واضح رہے اسرائیل

اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس نے 11 روز سے

جاری جھڑپوں کا خاتمہ کیا جن کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں شدید تباہی جبکہ

اسرائیل میں زندگی متاثر ہوئی۔

ترک خاتون اول امینہ

Leave a Reply