ترک انتہائی مہذب،مجھے بھی ڈسپلنڈ بنا دیا،ماریہ واسطی

Spread the love

پاکستانی اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ مجھے دنیا کے کئی ممالک میں جانے کا موقع ملا مگر ترکی مجھے سب سے زیادہ پسند آیا ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا ترکی ایک مہذب معاشرہ ہے جہاں کے لوگ دوسروں کے حقوق کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

میں نے ترکی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی بھی کی اور اس دوران مجھے وہاں کی ثقافت کو قریب سے دیکھنے اور جانچنے کا موقع ملا۔ اس دوران میں نے بہت سی اچھی عادتیں اپنائیں جس سے میری زندگی میں ایک ڈسپلن آگیا ہے۔

ماریہ واسطی نے کہا کہ کھلے سمندر میں شو کرنا میرے لئے ایک چیلنج تھا جس میں سرخرو رہی،ترکی میں شو کرتے ہوئے جس قدر لطف اندوز ہوئی اس کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔

Leave a Reply