Esra Bilgic Turkish Acctress

ترک اداکارہ اسراء بلجیک کا بولڈ کردار پر مبنی ایک اور ڈرامہ ’رامو‘ ریلیز کیلئے تیار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

انقرہ (جے ٹی این آن لائن شوبز) ترک اداکارہ اسراء بلجیک

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی ‘ میں حلیمہ

سلطان کا خوبصورت کردار نبھا کر دنیا بھر میں مقبول ہونے والی ترک اداکارہ

اسراء بلجیک نے اپنے نئے ریلیز ہونے والے ڈراما ’رامو‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا

پر شیئر کر دیا۔

ارطغرل کی حلیمہ سلطان مقبوضہ کشمیر میں نانا کی لاش پر بیٹھے نواسے کی تصویر دیکھ کر رنجیدہ
———————————————————————————————————

حال ہی میں اسراء بلجیک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے’رامو‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ’بولڈ اور ماڈرن خاتون‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اسراء نے ارطغرل غازی میں ایک معصوم اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار نبھایا تھا جسے ترکی سمیت دنیا بھر میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔

رامو کی پہلی قسط 18 ستمبر کو نشر ہوگی، نور الدین سونمیر ارطغرل کے
سپاسی بامسی کا نیک تمناؤں کا اظہار

’رامو‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسراء بلجیک نے اپنے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہونے کی تاریخ اور دن سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ 18 ستمبر، جمعے کی شام ۔‘ ارطغرل غازی میں بہادر سپاہی اور ارطغرل کے قریبی دوست بامسی کا کردار ادا کرنیوالے ترک اداکار نورالدین سونمیر نے اسراء بلجیک کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اسراء کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔نورالدین سونمیر کے دعائیہ کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اسراءبلجیک نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply