earthquake in turkey

ترکی میں 6.8 شدت کا زلزلہ، 15ہلاک، درجنوں زخمی، متعدد عمارتیں منہدم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

استنبول (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی 6.8 کا زلزلہ

برادر اسلامی ملک ترکی میں ہولناک زلزلے سے ابتدائی طور پر 15 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے- زلزلے سے متعدد عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئیں، جن کے ملبے تلے متعدد افراد کے دب جانے کی بھی اطلاعات ہیں- جنہیں نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے- مزید پڑھیں

زلزلے کی گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی

امریکی جیولوجیکل ایجنسی کے مطابق رات گئے ترکی کے مشرقی علاقے میں آنیوالے زلزلے کی شدت 6.8 ریکار ڈ کی گئی۔ ترک میڈیا کے مطابق امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، زلزلے کی گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی ۔ حکام نے جانی و مالی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے شام اور دیگر ملحقہ ملکوں میں بھی محسوس کئے گئے۔

ترکی 6.8 کا زلزلہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply