52

ترکی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے،بھارت

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر سے متعلق ترک صدر طیب اردوان کے

بیان سے بھارت تلملا گیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترک صدر کے

بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو ایک بار پھر بھارت کا

اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ترک صدر کے

بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا علاقہ بھارت کا اٹوٹ اور

ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ترک قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں

کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل نہ دے اور اس معاملے سمیت پاکستان

کی طرف سے بھارت اور خطے میں دہشتگردی کے ابھرتے ہوئے بڑے خطرے

کے حقائق کو مکمل طور پر سمجھے۔

Leave a Reply