ترکی کی پاکستان کو دوطرفہ شہریت کیلئے باہمی معاہدے کی پیشکش

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) ترکی پاکستان پیشکش

وفاقی وزیر داخلہ (ر) بر گیڈیئر سید اعجاز احمد شاہ نے ترکی کے سفیر احسان

مصطفی سے ملاقات کی جس میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،

ترک سفیر کی جانب سے دوطرفہ شہریت کیلئے باہمی معاہدے کی پیشکش کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ترکی کے سفیر احسان

مصطفی سے ملاقات کی جس میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ترک سفیر احسان مصطفیٰ نے دو ملکی شہریت کے لئے دونوں

ملکوں کے بیچ معاہدے کی پیشکش کی۔ ترک سفیر نے دوطرفہ بردارانہ تعلقات کو

بھی سراہا۔ ترک سفیر کا کہنا تھا کہ شہریت معاہدے سے دونوں ممالک کے شہری

مستفید ہو سکیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ معاہدے کا تجویز کردہ مسودہ زیر

غور ہے۔ معاہدے کا تجویز کردہ مسودہ زیر غور ہے۔اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ

پاکستان کی حکومت اور عوام ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا

خیر مقدم کرتا ہے۔

یاد رہے ترکی اور پاکستان مذہبی ، تاریخی ، ثقافتی سمیت کئی ناطوں سے ایک

دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں ، ایسے میں برادر اسلامی ملک ترکی کی جانب سے

پاکستان کو دوطرفہ شہریت کے معاہدہ کی پیشکش دونوں ممالک کو ہی نہیں عوام

کو بھی انتہائی قریب کر سکتی ہے جو مستقبل میں دونوں ممالک کیلئے کئی فوائد

کا موجب بن سکتے ہیں

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

ترکی پاکستان پیشکش

Leave a Reply