ترکی جنگلات میں آگ
انقرہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے جنگلاتی آگ پر قابو پانے میں مدد
کرنےوالے ممالک اور تنظیموں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاہے کہ جلد اس مشکل وقت سے نکل
جائیں گے۔حکام کے مطابق جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ایجیئن
ساحلی شہر میلاس میں پہاڑوں پر پھیلنے والی آگ سے تھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہوگیا
ہے۔ترک میڈیا کے مطابق 154 مقا مات پر لگی جنگلاتی آگ میں سے 10 مقامات پر لگی آگ سے
قصبوں اور شہروں کو خطرہ تھا جس پر قابو پالیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بحیرہ روم اور ایجیئن کے
ساحلی حصوں میں جنگلات میں لگی آگ کے سبب درجنوں دیہات خالی کرالیے گئے ہیں۔ واضح رہے 28
جولائی سے جنگلا ت میں مختلف مقامات پرلگنے والی آگ سے اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے
ہیں۔جنگلاتی آگ پر قابو پانے میں مدد کیلئے 100 افراد پر مشتمل آذربائیجان کی امدادی ٹیم بھی ایجئین
ریجن پہنچی تھی۔جنگلاتی آگ پر قابو پانے میں مدد کیلئے 100 افراد پر مشتمل آذربائیجان کی امدادی
ٹیم بھی ایجئین ریجن پہنچی تھی۔
ترکی جنگلات میں آگ
ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں