ترکی ، طیارہ رن وے پر پھسل کر3ٹکڑوں میں تقسیم،آتشزدگی سے120سافر زخمی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے شہر استنبول کے ائیرپورٹ پر 177 افراد پر

مشتمل مسافر طیارہ رن سے پھسل کر تباہ ہوگیا اور 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔ترک

میڈیا کے مطابق پیگاسس ائیرلائنز کے ازمیر شہر سے استنبول آنے والے مسافر

طیارے میں 2 بچوں اور 6 عملے کے ارکان سمیت 177 افراد سوار تھے۔مسافر

طیارہ استنبول کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل

گیا اور 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔جہاز کی لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی

تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور

جہاز کو مسافروں سے خالی کرالیا۔حیران کن طور پر مسافر طیارے کے ٹکڑوں

میں تقسیم ہونے کے واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم استنبول کے گورنر نے

واقعہ میں 120 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا

گیا۔ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ چاہت تورہان کے مطابق طیارے کو حادثہ خراب

لینڈنگ کے باعث پیش آیا۔دوسری جانب حکام نے واقعہ کی تحقیقات کیساتھ ساتھ

ائیرپورٹ کو بھی عارضی طور پر بند کردیا ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply