ترکش اداکارہ گلسم علی ( اصلحان خاتون ) پاکستانی کھانوں کی دیوانی ہو گئیں

ترکش اداکارہ گلسم علی ( اصلحان خاتون ) پاکستانی کھانوں کی دیوانی ہو گئیں

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ) ترکش اداکارہ گلسم علی

ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں اصلحان خاتون کا اہم ترین کردار ادا کرنے والی

اداکارہ گلسم علی کو برفی پسند آگئی۔ انسٹا گرام کی ایک نئی ویڈیو میں دیکھا جا

سکتا ہے کہ گلسم علی پاکستان کا ہر دلعزیز پکوان نہاری، گلاب جامن، لڈو، برفی

اور فنگر چپس چکھ رہی ہیں اور کھانوں کی تعریف بھی کر رہی ہیں۔ گلسم علی

کی جانب سے نہاری سے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ غذاء بہت مرچ مسالے والی ہے

مگر انہیں پسند آئی ہے جبکہ انہیں گلاب جامن کچھ خاص میٹھے نہیں لگے۔ گلسم

علی کا برفی اور فنگر چپس سے متعلق کہنا تھا کہ یہ بہت لذیذ ہیں اور انہیں بے

حد پسند آئے ہیں۔

=-= یہ بھی پڑھیں: کس نے کیا پرپوزاور منائی سالگرہ، کون بنا تنقید کا نشانہ؟

پاکستانی کھانوں کی دیوانی خوبرو ترک اداکارہ گلسم علی پاکستانی اداکارہ عائزہ

خان کے ہمراہ کلوتھنگ برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروانے آئی تھیں، انہیں سوشل

میڈیا پر پاکستان کے روایتی لباس شلوار، قمیص اور دوپٹے میں بے حد پسند کیا گیا

ہے۔ گلسم علی کے بے شمار مداح پاکستان میں بھی پائے جاتے ہیں اور انہیں

سوشل میڈیا پر باقاعدگی کیساتھ نا صرف فالو کرتے ہیں بلکہ ان کی جانب سے ہر

آنے والی نئی پوسٹ پر محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ پاکستانی معروف ڈیزائنر

کی جانب سے جہاں گلسم علی کو اپنے کلوتھنگ برانڈ کے لیے ایمبیسڈر بنایا گیا

ہے وہیں انہیں پاکستان کے روایتی کھانوں کا مزہ بھی چکھایا ہے۔

=قارئین=:ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انسٹا گرام ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلسم علی پاکستان کا ہر دلعزیز پکوان

نہاری، گلاب جامن، لڈو، برفی اور فنگر چپس چکھ رہی ہیں اور کھانوں کی تعریف

بھی کر رہی ہیں۔ گلسم علی کی جانب سے نہاری سے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ غذا

بہت مرچ مسالے والی ہے مگر انہیں پسند آئی ہے جبکہ انہیں گلاب جامن کچھ

خاص میٹھے نہیں لگے۔ گلسم علی کا برفی اور فنگر چپس سے متعلق کہنا تھا کہ

یہ بہت لذیذ ہیں اور انہیں بے حد پسند آئے ہیں۔

ترکش اداکارہ گلسم علی

Leave a Reply