state bank jtnonline

ترسیلات زر حجم 21 ارب ڈالر سے زائد، مضبوط معاشی انڈیکیٹرز کی نشاندہی

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) ترسیلات زر کا حجم

ملک میں ترسیلات زر میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے، مسلسل دسویں ماہ

کے دوران 2 ارب ڈالر سے زائد کا اضا فہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان

کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی ترسیلا ت زر کا حجم 21

ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیہ کے مقابلے

میں 43 فیصد زائد ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کرونا کی تیسری

لہر میں لوگ خوف کا شکارہیں، ہم مضبوط معاشی انڈیکیٹرز کیساتھ داخل ہو رہے

ہیں، لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 9 فیصد اضافہ ہوا، سیمنٹ کی فروخت ایک

سال میں 44 فیصد جبکہ آٹو سیکٹر میں ایک سال میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا

گیا، یورو بانڈز جاری کرکے پاکستان نے عالمی کیپیٹل مارکیٹ میں واپسی کی ہے-

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

اعلامیے کے مطابق مارچ میں مسلسل دسویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے

زیادہ رہیں، مارچ کے مہینے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب 70

کروڑ ڈالر سے زائد مالیتی ترسیلات زر موصول ہوئے جو فروری 2021ء سے

20 فیصد جبکہ مارچ 2020ء سے 43 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی تا مارچ 2021ء

کے دوران ترسیلات زر کا حجم 21 ارب 50 کروڑ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

ہے جو گزشتہ مالی برس کی اسی مدت سے 26 فیصد زیادہ ہے، جولائی تا مارچ

2021ء کی زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب، یواے ای، برطانیہ اورامریکا سے

آئیں۔ حکومت اور سٹیٹ بینک کی جانب سے باقاعدہ ذرائع سے وقوم کی آمد کی

حوصلہ افزائی، بینکوں کے فعال اقدامات، کرونا وباء کے باعث سفر کا محدود ہونا

اور بازار مبادلہ میں استحکام ترسیلات زر میں اضافے کی وجوہات ہیں۔

=-.-= رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ میں بھی اضافہ ہو گا، رضا باقر

شہر قائد میں تقریب سے خطاب میں گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا امسال

مارچ میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہا، بیرون ملک مقیم

پاکستانیوں نے مسلسل دسویں مہینے 2 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔ رواں مالی

سال 9 مہینوں کی ترسیلات 21.50 ارب ڈالرز رہیں، جو گزشتہ مالی سال کے

مقابلے میں 26 فیصد زائد ہیں۔ رضا باقر کا کہنا تھا ہم معیشت کے معاملات بہتر

طریقے سے مانیٹر، بینکوں میں استحکام و اعتماد کیلئے معاونت کر رہے ہیں۔

ہاوسنگ سمیت دیگر شعبوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر

میں بھی اضافہ ہوا اور رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ میں بھی اضافہ ریکارڈ

کیا جائیگا۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا تھا تاریخ

میں پہلی بار ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے کو بڑھایا جا رہا ہے، وزیراعظم

خود دلچسپی لیتے ہوئے ہر ہفتے ہاؤسنگ پر اجلاس کرتے ہیں، ہاؤسنگ سیکٹر

سے سیمنٹ اور اسٹیل کی فروخت بڑھ رہی ہے۔

ترسیلات زر کا حجم

Leave a Reply