چین ہمارے ساتھ، کشمیر پر بھارت کو اپنا موقف بتادیا، ترجمان پاک فوج

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر ) ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چین صدر شی چن پنگ

نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں

بیٹھے گا، چین پاکستان کی ہر شعبے میں مدد کرے گا، دورہ چین میں تین نکاتی

ایجنڈا تھا جس میں سرفہرست مقبوضہ کشمیر ، سی پیک اور دفاعی تعاون شامل

تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر میں ناکامی کا عکاس ہے، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا گزشتہ روز سینئر صحافیوں

کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہنا تھا صدر شی چن پنگ نے کہا پاکستان نے

ماضی میں چین کی مدد کی۔ پاکستان میں سول اور فوجی قیادت مل کر کام کر

رہی ہے جو اچھی بات ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا چینی صدر نے اپنے

دورہ بھارت سے قبل وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کو چین آنے کی

دعوت دی۔ چینی صدر شی چن پنگ نے کہا ہم پاکستانی معیشت کو پھلتے پھولتے

دیکھنا چاہتے ہیں، جب کبھی بھی پاکستان آوازدے گا چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔

جبکہ پاکستان کیساتھ تعلقات میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔ پاکستان کی خود

مختاری کیلئے چین تعاون جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ظلم و ستم سے جدوجہد آزادی مضبوط ہو رہی ہے، کشمیری
انشاء اللہ کامیاب ہونگے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے چین کو

پاکستان میں صنعتیں منتقل کرنے کا کہا۔ چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو

تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نے چینی صدر شی چن پنگ کو کہا کہ

آپ دورہ بھارت کے موقع پر وزیر نرنید ر مودی کو حالات سے آگاہ کریں کہ

کشمیر پر ظلم ہوگا تو پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا۔ کشمیر ہماری رگوں میں

خون کی طرح دوڑتا ہے۔ جب ضرورت پڑی پورے وسائل استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ابھی تک بھارت کے سامنے سر نہیں جھکایا نہ

ہی جھکائیں گے، اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ اپنے جاری ظلم و جارحیت سے

غیور کشمیریوں کو دبا لے گا تو یہ اس کی بہت بڑی بھول ہے۔

ترجمان پاک فوج

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply