پنجشیر پرقبضہ کر لیا، افغانستان پاکستان کیلئے خطرہ نہیں بنے گا، طالبان

حکومت میں حصہ ما نگنے کا دعویٰ سراسرغلط، ترجمان طالبان ذبیح اللہ

Spread the love

کابل، نیویارک، واشنگٹن، برسلز(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) ترجمان طالبان ذبیح اللہ

طالبان نے افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے اس

بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ طالبان مستقبل کی حکومت میں

لائنز شیئر یعنی بڑا حصہ چاہتے ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عرب

نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذاتی خیال ہے-

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ترجمان ذبیح اللہ نے کہا ہم نے خلیل زاد کی باتیں سُنی ہیں لیکن ہم ایک ایسا معاہدہ

چاہتے ہیں جو لوگوں کے اسلامی جذبات کے مطابق ہو۔ ہم طاقت کی اجارہ داری یا

اقتدار میں اہم نوع کی شراکت داری نہیں چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے

لیے کچھ نہیں چاہتے۔ ہم نے اسلام کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں۔ قوم اب تھک

چکی ہے۔ اب یہاں مکمل اسلامی حکومت ہونی چاہیے اور سب لوگوں کو اسے

تسلیم کرنا چاہیے۔ اس حکومت میں سب افغانوں کو شریک کیا جائے گا۔

=-،-= افغانستان صورتحال، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

سلامتی کونسل کے ( آج ) جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں افغانستان میں طالبان

حملوں میں شدت اور متعدد اضلاع پر جنگجوں کے قبضے سے متعلق غور کیا

جائے گا۔ سلامتی کونسل کا اجلاس بھارت کی زیرِ صدارت ہو گا اور اقوامِ متحدہ

میں انڈیا کے مستقل مندوب ٹی ایس تریمورتی اس کی سربراہی کریں گے۔ افغان

حکومت نے دو دن قبل سلامتی کونسل سے افغانستان پر ہنگامی اجلاس بلانے کا

مطالبہ کیا تھا۔ حال ہی میں جاری کیے گئے بیان میں سلامتی کونسل نے افغانستان

میں طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ بیان میں کہا

گیا کہ سلامتی کونسل افغانستان میں تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے۔

=-،-= امریکہ کا پاکستان سے افغان مہاجرین کیلئے سرحدیں کھولنے کا مطالبہ

امریکہ کی جانب سے افغان مہاجرین کے لیے پاکستانی سرحدیں کھولنے کا مطالبہ

دونوں ممالک کے مابین پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن

سکتا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے افغان شہریوں کے لیے نئی

امریکی مہاجرین پالیسی کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ

ضروری ہو گا کہ پاکستان اپنی سرحدیں افغان مہاجرین کے لیے کھلی رکھے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ ظاہر ہے کہ اگر لوگ شمال کی طرف یا ایران کے راستے

ترکی جاتے ہیں تو انہیں ملک میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت یا یو این ایچ

سی آر میں رجسٹر ہونے کا موقع ملتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے

علاوہ ترکی سے بھی کہا ہے کہ وہ افغانوں کو امریکہ میں دوبارہ آباد ہونے سے

قبل 14 ماہ تک ملک میں رہنے کی اجازت دے۔

=-،-= طالبان دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، یورپی یونین

یورپی یونین نے افغانستان میں طالبان کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ایک

جامع اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف

جوزف بوریل اور امدادی سرگرمیوں و سانحوں سے نمٹنے والے محکمے کے

کمشنر یانیز لینارکک نے اپنے بیان میں طالبان پر دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی

کا الزام عائد کیا۔ دریں اثناء افغانستان کے کئی حصوں میں کابل حکومت کے

دستوں اور طالبان کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔ افغان فضائیہ نے ملک کے جنوبی

صوبوں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ شمال میں طالبان کی پیش

قدمی جاری ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ ، ترجمان طالبان ذبیح اللہ ، ترجمان طالبان ذبیح اللہ

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply