تربت میں6 جوان مادر وطن پر فدا، 4دہشت گرد واصل جہنم

Spread the love

بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آ پریشن کرتے ہوئے 4دہشت گردوں کوواصل جہنم کردیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 6 اہلکار شہید ہو گئے ۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کیا ۔ فورسز کی گا ڑ ی دہشتگردوں کی نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے پھٹنے سے 6 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ۔دوران آپریشن سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے ۔ یہ آپریشن خفیہ اطلا عات پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونےوالے اہلکاروں میں نائب صوبیدار گل شہادت اور سپاہی انور کا تعلق کرک، نائیک لال خان کا تعلق لکی مروت ، نائیک سجاد کا تعلق لودھراں ،نائیک نواز کا تعلق تونسہ شریف ، سپاہی سجاد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

Leave a Reply