تحفظِ ثقافتی ورثہ، چین کا پاکستان افغانستان کیساتھ تعاون کو فروغ دینے کا عزم

تحفظِ ثقافتی ورثہ، چین کا پاکستان افغانستان کیساتھ تعاون کو فروغ دینے کا عزم

Spread the love

بیجنگ،اسلام آباد، کابل(جے ٹی این آن لائن نیوز) تحفظِ ثقافتی ورثہ

چین نے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے ایشیائی منصوبے پر تعاون کے حوالے سے

افغانستان اور پاکستان کیساتھ مشترکہ دستاویزات پر دستخط کر دیئے اور کہا ہے

کہ وہ دونوں دوست اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے پُر عزم ہے-

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

چین کے قومی ثقافتی ورثہ کے انتظامی ادارے ( این سی ایچ اے) اور افغانستان کی

وزارت اطلاعات و ثقافت کیساتھ ساتھ پاکستان کے قومی ثقافتی ورثہ اور ثقافت

ڈویژن کے مابین دستخط شدہ بیانات کے مطابق، چین آثار قدیمہ کے منصوبوں ،

یادگاروں، تاریخی مقامات کی بحالی، عالمی ثقافتی ورثہ مقامات کیلئے نامزدگی،

میوزیم کے ذخائر میں علمی تحقیق، ثقافتی نمائشوں، نوادرات کی سمگلنگ کی

روک تھام اور اہلکاروں کی تربیت کیلئے افغانستان اور پاکستان کیساتھ بھر

پورتعاون کرے گا۔

=–= سوشل میڈیا سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

این سی ایچ اے کے سربراہ لی چھون نے کہا کہ بیجنگ میں دستخط شدہ مشترکہ

بیانات نہ صرف تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے حوالے سے تازہ ترین

کامیابی ہے بلکہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جا

رہا ہے۔ این سی ایچ اے کے مطابق، مشترکہ بیانات ایشیائی منصوبہ برائے تحفظ

ثقافتی ورثہ کے فریم ورک کے تحت ایشیائی ممالک کے مابین پہلے دوطرفہ

معاہدے ہیں۔

=-.-= صوبہ ننگرہار میں بم دھماکے سے 2 افغان شہری جاں بحق

ادھر افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاء کے اعلان پر عملدرآمد

شروع ہونے کے بعد سے پرتشدد واقعات، بم دھماکوں اور متحارب فریقوں کے

مابین ایک دوسرے پر حملوں میں انتہائی تیزی آ گئی ہے، گزشتہ روز مشرقی

صوبہ ننگرہار میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) کے دھماکے میں 2 عام شہری

ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے۔ صوبائی پولیس سے تعلق رکھنے والے فرید خان

نے تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دن کے اوائل میں

صوبائی دارالحکومت جلال آباد کے جنوب مغربی ضلع شیرزاد میں ایک ویگن

گاڑی سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے زخمی افراد کو

ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2020ء کے دوران آئی ای ڈیز کے دھماکوں میں

920 سے زائد عام شہری ہلاک اور 1 ہزار 640 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ اس

کے علاوہ افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز

ہمسایہ صوبہ لوگر کے دارالحکومت پل عالم میں صوبائی شاہراہ کے کنارے

تنصیب کے دوران دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 4 طالبان ہلاک اور 1 زخمی ہوا۔

تحفظِ ثقافتی ورثہ

Leave a Reply