0

معاہدے پر عملدرآمد شروع ، تحریک لبیک کے1060رکن رہا

Spread the love

تحریک لبیک کےکارکن

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) حکومت اورکالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد

شروع ہوگیا۔حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کے بعد پنجاب بھر سے گرفتار 1060 افراد

کو رہا کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سعد رضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت

کی جانب سے دائراپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جن افراد

کے خلاف کیسز نہیں تھے انہیں رہا کردیا گیا ہے اور جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں

کیا جارہا۔ شیخوپورہ کے 50 کارکنوں کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا۔ کارکنوں کو حکومت اور

کالعدم ٹی ایل پی میں معاہدہ کے تحت رہا کیا گیا۔ گرفتار کارکنوں کو رات 2 بجے رہا کر دیا گیا تھا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے، ان کو رہا کر دیا گیا، جن

افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جا رہا۔ادھر کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج کے اثرات ابھی

باقی ہیں۔ گجرات میں دریائے چناب کا پل بدستور بند ہے جبکہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک بحال نہ ہوسکی۔

انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہے۔ دریائے جہلم پر تینوں پل کھول دیئے گئے۔ تعلیمی ادارے، پٹرول

پمپس اور ریسٹورنٹس اوپن ہیں۔دوسری جانب لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین آپریشن

مکمل طور پر بحال ہوگیا۔ راولپنڈی سیکشن پر ٹرین آپریشن پانچ روز سے کالعدم جماعت کے دھرنے

کی وجہ سے مکمل طور پر بند تھا۔ سیکشن بند ہونے سے ریلوے کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا

مالی خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ جن افراد نے ریزرویشن کروائی تھیں، انہیں سخت مشکلات کا سامنا

رہا۔ ترجمان حکومت پنجاب حسّان خاور کا کہناہے کہ کالعدم تنظیم سے حکومت کے مذاکرات کے بعد

معاہدے پر عمل درآمد کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس منعقد کئے جا

رہے ہیں مارچ کے شرکاء پارک میں منتقل، کالعدم تنظیم نے جی ٹی روڈ اور دیگر اہم سڑکیں خالی

کر دیں ہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ انتظامیہ نے کنٹینرز اور دوسری رکاوٹیں ہٹا دیں گوجرانوالہ،

گجرات، جہلم اور ملحقہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں ان اضلاع میں انٹرنیٹ اور

موبائل سروس بھی بحال کر دی گئی۔ترجمان حکومت پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ تحفظ امن عامہ

آرڈیننس کے سیکشن 3 کے تحت 1800 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا تھاحکومت نے 1060

افراد کو رہا کر دیا ہے، باقی افراد کو بھی جلد رہا کر دیا جائے گا۔

تحریک لبیک کےکارکن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply