تحریک لبیک پر پابندی 0

حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

Spread the love

تحریک لبیک پابندی ختم

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) پنجاب کابینہ نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پرسے کالعدم کاسٹیٹس

ہٹانے کی سمری منظور کرلی ۔محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد سمری کابینہ ارکان

کو بذریعہ سرکلر بھجوائی تھی ۔پنجاب حکومت سمری کی منظوری کے بعد اب وفاق سے پابندی

ہٹانے کی سفارش کرے گی ۔اس سے قبل کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدے پر

عملدرآمد سے متعلق پنجاب کی سب کیبنٹ کمیٹی امن و امان کے اجلاس میں 100 مزید کارکن رہا

کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کالعدم تنظیم کے 90 افراد کے نام

فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی، 7 اے ٹی اے کے تحت درج

4 ایف آئی آرز سے بھی نام خارج کرنے کی منظوری دیدی گئی اجلاس کی سربراہی صوبائی وزیر

قانون راجہ بشارت نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراﷲ، آئی جی پنجاب

راؤ سردار اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں کالعدم تنظیم سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں

سے متعلق جائزہ لیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اجلاس میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی

مانیٹرنگ سے متعلق اہم احکامات جاری کئے گئے، کالعدم تنظیم کے متعدد افراد کو فورتھ شیڈول کی

فہرست سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

تحریک لبیک پابندی ختم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply