تحریک لبیک پر پابندی برقرار ، دہشت گردی مقدمات واپس نہیں لئے جا ئیں گے، وزیر داخلہ

Spread the love

تحریک لبیک پابندی برقرار

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا ایک

اہم جلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کالعدم

جماعت تحریک لبیک (ٹی ایل پی) سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ معاہدے کے

مطابق حکومت قرارداد پیش کرنے جا رہی ہے۔ تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ

نہیں ہوا، یہ جماعت کالعدم رہے گی اور پابندی برقرار رہے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹی ایل پی

کارکنان پر قتل کے مقدمات کو واپس لینے کا بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ

ناموس رسالت کے معاملے پر پوری قوم متحد اور یک زباں ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹی ایل پی کا مقصد ٹھیک لیکن طریقہ کار درست نہیں تھا۔وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کے لیے جامع حکمت عملی کی

ضرورت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کے لیے

جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

تحریک لبیک پابندی برقرار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply