wafaqi kabina

وفاقی کابینہ اجلاس،تحریک لبیک پر پابندی برقرار،افواج کیلئے 15 فیصد سپیشل الاؤنس منظور

Spread the love

تحریک لبیک پابندی برقرار

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی کابینہ نے افواج پاکستان کے لئے 15 فیصد سپیشل الاؤنس

کی منظوری دے دی جبکہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان پرپابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا

ہے،کابینہ نے حلیم عادل شیخ پر سندھ حکومت کی جانب سے بنائے گئے کیسز کی تحقیقات کیلئے

جے آئی ٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دیدی ہے ۔ منگل کے روز وزیر اعظم عمر ان خان کی زیر

صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،اجلاس میں ٹی ایل پی

پر پابندی سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں تحریک لبیک پاکستان کے قانون

کی خلاف ورزی کی مرتکب ہونے پر کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق جائزہ کمیٹی کی

رپورٹ کی منظوری دے دی۔اجلاس میں مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے خصوصی الاؤنس 2021

کی بھی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی

درخواست پر سندھ حکومت کی جانب سے ان پر بنائے گئے کیسز کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی

تشکیل دینے کی منظوری بھی دی۔ کابینہ کو اہم شخصیات کی سکیورٹی اور ان کے زیر استعمال

پروٹوکول کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے آئندہ کابینہ اجلاس میں سکیورٹی اور

پروٹوکول کو ریشنلائز کرنے کے حوالے سے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ کو نوشہرہ

میں ریلوے کی اراضی پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ

نے نوشہرہ ریلوے اراضی کا نیشنل ایسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ذریعے بہتر انتظام یقینی بنانے کی

ہدایت کی۔ کابینہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ای ایٹ اور ای نائن میں تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے

بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ قانون کا یکساں اطلاق یقینی بنایا

جائے، گرین ایریاز پر تجاوزات کے حوالے سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ اجلاس کے بعد وفاقی

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں شہدائے کشمیر

کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،پوری قوم کشمیریوں کو سلام پیش کرتی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ

کابینہ کو آئی ووٹنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے ،سینیٹ کمیٹی نے اس معاملے پر گفتگو کی ہے

،ان کا کہنا تھا کہ جن باتوں پر اتفاق نہیں ہے ان پر اتفاق کروانا چاہتے ہیں،ہمارا مقصد انتخابات کو

شفاف بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 85

قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے،ان قیدیوں کے لیے خصوصی جہاز سعودی عرب بھیجا جائے

گا،سینکڑوں قیدی اس وقت تک رہا ہوچکے ہیں،وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل نے

کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی، گزشتہ روز سوا لاکھ ویکسین لگائی گئی ہیں،کراچی اور

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں،ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہے،فواد چودھری

نے مزید کہا کہ عید الاضحی پر سرکاری ملازمین کیلئے3 دن کی چھٹیوں کی منظوری دی گئی

ہے،این سی او سی نے 5 دن چھٹیوں کا کہا تھاتاہم کابینہ نے اس تجویز کو مسترد کیا ہے۔انہوں نے کہا

کہ کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان سے متعلق ایشوز پر صرف وزیر

خارجہ، وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات گفتگو کریں گے اور عوام کولمحہ بہ لمحہ صورت حال سے

آگاہ کریں گے ۔وزیراعظم نے وی وی آئی پی کلبز کلچر کے خاتمے کی ہدایت دی ہے،انہوں نے کہا

کہ پاک فوج کی تنخواہیں 2 سال سے نہیں بڑھیں،سول ملازمین کے الاؤنس میں 25 فیصد اور 10

فیصد اضافہ ہوا ہے،وزیراعظم نے رینجرز اور ایف سی کو بھی اس میں شامل کرنے کی ہدایت دی

ہے،فواد چودھری نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی درخواست پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی منظوری

کابینہ نے دی،سندھ حکومت نے ان کے خلاف کیسز بنائے تھے۔فواد چودھری نے کہا کہ تحریک

لبیک پاکستان پر پابندی کا فیصلہ برقرار رہے گا،تنظیم پر پولیس کو مارنے کا الزام ہے،ٹی ایل پی نے

املاک کو نقصان پہنچایا،دوسرے مرحلے میں تنظیم کے الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان کو ختم

کروایا جائے گا،وزارت قانون اس معاملے کو دیکھے گی،کابینہ نے 49 ادویات کی ریٹیل پرائس مقرر

کرنے کی منظوری دی، انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی صورتحال پر پاکستان کی نظر ہے،دنیا کو

چاہیے وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں،افغانستان میں خراب حالات پر پاکستان کو سخت تشویش

ہے،دعا گو ہیں افغانیوں کو اپنا گھر نہ چھوڑنا پڑے۔

تحریک لبیک پابندی برقرار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply