0

تحریک لبیک رجسٹریشن کیس ،الیکشن کمیشن نے خادم رضوی کو 25 فروری کو طلب کرلیا

Spread the love

الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک رجسٹریشن کیس میں خادم رضوی کو طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ اطلاع ہے کہ خادم رضوی کو 30 جنوری کو رہا کر دیا گیا ہے۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک کی فنڈنگ کے ذرائع اور رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت علامہ خادم رضوی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔ممبرا لیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ جیل حکام کو بھجوائے گئے خط کا جواب آ گیا اور اطلاع ہے کہ خادم رضوی کو 30جنوری کو رہا کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خادم رضوی کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25فروری تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply