0

تحریک لبیک کا وزیرآباد سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Spread the love

تحریک لبیک دھرنا ختم

وزیرآباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیرآبادکے باسیوں کی سنی گئی، تحریک لبیک پاکستان کے

مظاہرین نے وزیر آباد میں 11روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ قائدین نے اسٹیج سے

دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ شہر کے اطراف میں موجود فورسز کوبھی جلد واپس جانے کی امید۔

تحریک لبیک کا دھرنا مجلس شوری کے ارکان کے اعلان کے بعد سوموار کے روز ختم کر دیا گیا،

دھرنے کے شرکاء کو مسجد رحمت اللعالمین لاہور میں پہنچ کر مرکزی قائد کا استقبال اور عرس میں

شمولیت کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اعلان کے بعد کارکنان سامان سمیٹنا شروع ہو گئے، ممبران مجلس

شوری ٹی ایل پی علامہ فاروق الحسن قادری، علامہ غلام غوث بغدادی اور انجینئر حفیظ اﷲ علوی کا

خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ معاہدہ میں 70 فیصدشرائط پر عملدرآمد ہو گیا، ثابت

قدم رہنے والے تحریک لبیک پاکستان کے شیروں کو سلام پیش کرتے ہیں، سخت سردی کے دنوں

میں اپنا آرام رسول اﷲ کی ناموس پر وارنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قائد تحریک لبیک سعد

رضوی کو جلد رہا کر دینے کی حکومتی یقین دہانی کروائی گئی ہے، اگر علامہ سعد رضوی کو جلد

رہا نہ کیا گیا تو لاہور میں دھرنا دیں گے۔ انہوں نے شرکاء دھرنا کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد شرکاء

اپنا سامان سمیٹ کر واپس چلے گئے۔ شہر میں گزشتہ پندرہ روز سے انٹرنیٹ سروسز بری طرح

معطل تھیں۔ شہریوں نے دھرنا کے خاتمے پر سکھ کا سانس لیتے ہوئے قریبی پارکس، سڑکوں کی

صفائی، کھودے گئے رستوں اور انٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب

ترجمان ٹی ایل پی کا کہناہے کہ تنظیم نے معاہدے کی تمام شقوں پر من و عن عمل کیا ہے اور

حکومت سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ معاہدے کی باقی شقوں پر بھی عمل جلد از جلد کیا جائے۔

تحریک لبیک دھرنا ختم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply