اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف

تحریک طالبان کی معافی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، شیخ رشید

Spread the love

تحریک طالبان کی معافی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک

طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کی معافی سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا۔ وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے

تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان کی معافی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ان

کے ساڑھے پانچ سو لوگ یہاں وارداتوں میں ملوث ہیں ان کو تو معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ

نے چئیرمین نیب کے معاملے سے متعلق کہا کہ امکان یہی ہے کہ موجودہ چئیرمین کی مدت ملازمت

میں توسیع کردی جائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ کیسے بھارت نے پاکستان کو نقصان

پہنچایا، جعلی آئی ڈیز،ای میلز کے ذریعے کیسے ہمارے امیج کو نقصان پہنچایا گیا، بھارت کی ساری

پلاننگ ہمیں نقصان پہنچانے کی تھی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ایک محاذ بنایا گیا

ہے برطانوی سفیر نے بھی کہا کہ ہماری طرف سے کوئی بات نہیں تھی، اب ہمیں نیوزی لینڈ کی ٹیم

کا جانا بھول کرآگے بڑھنا چاہئیے، وہ پاکستان کی ایجنسیوں سے زیادہ سمجھ دار لوگ نہیں ہیں۔

تحریک طالبان کی معافی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply