تحریک انصاف کی حکومت قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابو ں کو عملی جامہ پہنائے گی، عمران خان

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اصل میں نئے پاکستان کا وژن بانی قائد اعظم محمد علی جناح کا تھاجو کہ تحریک انصاف لے کر چل رہی ہے لہٰذا پی ٹی آئی حکومت قائد اعظم ؒکے خوابوں کو عملی جامہ پہنائے گی۔دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔وزیراعظم نے بلوچستان میں ضلع کیچ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے درجات کے بلندی کیلئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں۔

Leave a Reply