تحریک آزادی کشمیردبانے کیلئے نیا بھارتی اوچھا ہتھکنڈا تیار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سرینگر(جے ٹی این آن لائن ) بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے

نیا ہتھکنڈا آزمانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے مودی سرکارنے مقبوضہ کشمیر

کیلئے ٹیررازم مانیٹرنگ گروپ(ٹی ایم جی) یعنی مخصوص دہشتگردی نگرانی

گروپ تشکیل دیدیا ہے،جسکا ہفتہ وار اجلاس ہو گااور گروپ ایکشن رپورٹ پیش

کریگا۔ گروپ میں پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام شامل ہونگے۔ بھارتی

حکومت کی طرف سے حکم نامہ جاری کر دیا گیاہے۔ بھارت کی جانب سے اس

گروپ کی آڑ میں کشمیریوں کی جائیداد، املاک اور گھروں کو نقصان پہنچانے کا

منصوبہ شامل ہے،حریت قیادت جنہیں بھارت دہشتگرد قرار دیتا ہے کی مالی

معاونت کے بہانے بیگناہوں کی گرفتاریاں کی جائیں گی ۔ کشمیری تنظیموں

کیخلاف کریک ڈان کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔ تحریک آزادی کیلئے چندہ اکٹھا

کرنیوالے افراد یا تنظیمیں خصوصی طور پر نشانہ ہونگے جبکہ تحریک آزادی

کشمیر میں اساتذہ کی شمولیت پرخائف بھارت کا تشکیل کردہ نگران گروپ اساتذہ،

سرکاری ملازمین کیخلاف بھی ایکشن لے گا اورتحریک آزادی کشمیر کی معاونت

کرنیوالے ہر شخص کو نشانہ بنائے گا ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے بھارتی حکومت نے یہ

اقدام امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونیوالی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ جس

میں کہا گیا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا ہوگئی ہے جس وجہ سے

کشمیری دانشور بھی ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں کے ضمن اٹھایا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply