گورنر اسٹیٹ بینک مستعفی، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو برطرف

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کی اقتصادی صورتحال کی بہتری کیلئے حکومت

نے دو اہم اداروں سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے سربراہوں کو تبدیل کر دیا،

گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے تو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) جہانزیب خان کو عہدہ سے برطرف

کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ سے وزیراعظم نے

استعفیٰ طلب کیا تھا جو انہوں نے گزشتہ روزوزارت خزانہ کے توسط سے

وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوایا۔علاوہ ازیں ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق

چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو ہٹانے کا فیصلہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر

کی وزارت کے دوران ہی ہوگیا تھا کیونکہ انہوں نے اثاثہ جات ڈیکلریشن سکیم

کو اپنانے سے انکار کیا تھا، چیئرمین ایف بی آر کا مؤقف تھا سکیم وزیراعظم کی

ہدایت پر تیار کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کے اس مؤقف پر

وزیراعظم نے اظہار ناراضی کیا اور شیخ رشید نے چیئرمین ایف بی آر پر جملہ

کسا تھا کہ سکیم بنانے والے اس سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں۔ واضح رہے

گزشتہ دنون وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اثاثہ ڈیکلریشن سکیم کو غور کے لیے

پیش کیا گیا تھا تاہم چند وزراء نے سکیم پر اعتراض کیا جبکہ وزیراعظم نے بھی

سکیم کو پی ٹی آئی کے منشور کے خلاف قرار دیا اور مزید مشاورت کی ہدایت

کی تھی۔

Leave a Reply