تاریخی پلازہ سنیما کی عمارت میں آرٹ گیلری کی تعمیر جاری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تاریخی پلازہ سنیما

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز)1933ء میں لاہور کی کوئنز روڈ پر ساگر تھیٹر

کے نام سے ایک شاہکار سنیما ہال کا قیام عمل میں آیا ساگر تھیٹر کی عمارت کا

شمار چند خوبصورت سنیما ہالز میں کیا جاتا تھا قیام پاکستان کے بعد ساگر تھیٹر کا

نام تبدیل کرکے پلازہ سنیما رکھ دیا گیا تاریخی اہمیت کے اس سنیما گھر میں زیادہ

تر انگریزی فلموں کی نمائش کی گئی اس کے علاوہ اس سنیما ہال میں پاکستانی

اور بھارتی فلموں کی نمائش کے علاوہ سٹیج ڈرامے بھی پیش کئے گئے اس سنیما

ہال میں700افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود تھی سنیما انڈسٹری کے بڑھتے

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

ہوئے بحران کے بعد اسے فلموں کے لئے بند کرکے سٹیج ڈراموں کو پیش کرنے

کیلئے تھیٹر بنانے کا فیصلہ کی گیا مگربطور تھیٹر بھی زیادہ کامیابی حاصل نہ

ہوسکی ۔پلازہ تھیٹر کی پرانی عمارت کو گراکر یہاں پر آرٹ پلازہ بنایا جا رہا ہے

جس میں یوگا اور ڈانس کلاسز کے ساتھ ساتھ آرٹ گیلیری بھی بنائی جارہی ہے

ڈانس کلاسز کیلئے لکڑی کے فرش بنائے جائیں گے پلازہ سنیما کے روح رواں

جہانزیب بیگ کے مطابق پرانی عمارت کے نقشے میں کوئی تبدیلی نہیں کی

جائیگی البتہ مختلف سائز کے ہال بنائے جائیں گے جہاں فن و ثقافت کے فروغ کا

کام کیا جا ئے گا آنے والے دور میں فن و ثقافت کے فروغ میں آرٹ پلازہ کا نمایاں

کردار ہوگا یاد رہے کہ بھارتی تاریخی فلم ’’تاج محل ‘‘کا پریمئر پلازہ سنیما میں

ہی ہوا تھا اورانگریزی فلم ’’ریانز ڈاٹر‘‘ کی نمائش بھی پلازہ سنیما میں کی گئی

تھی۔

تاریخی پلازہ سنیما

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply