تاریخی وینسم کالج کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے انڈونمنٹ فنڈز کا قیام

تاریخی وینسم کالج کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے انڈونمنٹ فنڈز کا قیام

Spread the love

ڈیرہ اسماعیل خان(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) تاریخی وینسم کالج

ڈیرہ اسماعیل خان کے تاریخی وینسم کالج کو معاشی طور پر مستحکم کرنے

کیساتھ پاکستان کے ٹاپ کالجوں کی فہرست میں لانا میری ترجیحات میں شامل ہے

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے

وینسم کالج کے سابق پرنسپلز اور اساتذہ سے وینسم کالج انڈونمنٹ فنڈز کے قیام

کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر تمام شعبہ جات کے ڈین، پرنسپل وینسم کالج اور

پرنسپل وینسم کالج گرلز سیکشن بھی موجود تھے۔

=–= تعلیم سے متعلق خبریں (=–= پڑھیں =–= )

وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں مزید کہا مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ وینسم

کالج کے درخشاں ستارے ہمارے درمیان موجود ہیں جس کا تمام کریڈیٹ ڈائریکٹر

ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر ایم سلیم جیلانی اور وینسم کالج کے سابق معلم اعجاز

حسین قریشی کو جاتا ہے جس پر میں ان دونوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ ڈاکٹر

افتخار احمد نے مزید کہا کہ وینسم کالج انڈونمنٹ فنڈز کے قیام کا مقصد اس قدیم

اور تاریخی کالج کو مستحکم کرنا اور اس کیساتھ ساتھ آپ جیسے سینئر تجربہ کا ر

لوگوں سے رہنمائی لینا ہے۔ تاکہ اس ادارے کو اپنے پیروں پر کھڑا کر سکیں،

جس کیلئے 5 ملین کی خطیر سیڈ منی سے وینسم کالج انڈونمنٹ فنڈ سے اکاﺅنٹ کا

اجراء کر رہے ہیں۔ اب آپ لوگوں نے اس کو مزید آگے لے کر جانا ہے اور وینسم

کالج کے جتنے بھی ایلومینائی ہیں ان سے رابطہ کرنا ہے تاکہ وہ بھی آئیں اور

وینسم کالج کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

=–= قارئین =ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</a

وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہمارے

معاملات ہم خود بہتر کریں اور اسی تناظر میں الحمد اللہ بہت سے چیزیں بہتر ہو

گئی ہیں اور انشاء اللہ جلد ہی جو کچھ رہ گئیں ہیں وہ بھی بہتر ہو جائیں گی۔ ڈاکٹر

افتخار احمد نے مزید کہا کہ وینسم کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سعید اور گرلز

سیکشن کی پرنسپل ڈاکٹر شہلا شیخ نے جس طرح وینسم کالج میں معیار تعلیم کی

بہتری کیساتھ ساتھ ڈسپلن پر توجہ دی وہ قابل دید اور قابل تعریف ہے۔

تاریخی وینسم کالج

Leave a Reply