تابکاری مواد ضبطگی کی بھارتی میڈیا رپورٹس مضحکہ خیز،پاکستان

Spread the love

تابکاری مواد ضبطگی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان نے کمرشل شیپنگ کنٹینرز سے بھارت کے مندرہ

بندرگاہ پر بھارتی پورٹ حکام کی جانب سے ممکنہ تابکارمواد کی ضبطگی کے بارے میں بھارتی

میڈیا کی رپورٹس کومستردکرتے ہوئے اسے خلاف حقیقت،بے بنیاد، مضحکہ خیز اور بھارتی

میڈیا کی جانب سے پاکستان کوبدنام اوربین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی روایتی چا ل بازی

کاحصہ قراردیا ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق

پاکستان نے کراچی کی بندرگاہ سے شنگھائی جانیوالے کمرشل شیپنگ کنٹینرز سے بھارت کے

مندرہ بندرگاہ پر بھارتی پورٹ حکام کی جانب سے ’’ ممکنہ تابکارمواد کی ضبطگی‘‘ کے بارے میں

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کونوٹ کیاہے ۔ تر جمان نے بتایا اس حوالہ سے کراچی نیوکلیئرپاورپلانٹ

کے حکام نے مطلع کیا ہے کہ یہ چین واپس کئے جانیوالے وہ خالی کنٹینرز تھے جسے پہلے کے ٹو

اورکے تھری نیوکلیئرپاورپلانٹس کیلئے ایندھن کی فراہمی کیلئے استعمال میں لایا گیاتھا ، کے ٹو

اورکے تھری نیوکلیئرپاورپلانٹس میں جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے

حفاظتی معیارات کے تحت ایندھن کا استعمال کیاجاتا ہے۔ترجمان نے بتایا کنٹینرز خالی تھے اورکارگو

کو شیپنگ کی دستاویزات میں بجاطورپر اسے ’’غیرخطرناک وغیرمضر‘‘ قراردیا گیاتھا۔ترجمان نے

کہابھارتی میڈیا کی ’’ممکنہ تابکارمواد کی ضبطگی‘‘ سے متعلق رپورٹس خلاف حقیقت،بے بنیاد،

مضحکہ خیز اور بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کوبدنام اوربین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے

کی روایتی چال بازی ہے، بھارتی میڈیا کی فیک رپورٹس کسٹم سے متعلق ضابطہ جاتی امورکو آئی

اے ای اے کے حفاظتی معیارات کی طرف موڑنے کی بدنیتی پرمبنی کوشش ہے تاکہ جوہری پروگرام

سے متعلق پاکستان کوبدنام کیا جاسکے۔

تابکاری مواد ضبطگی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply