تائیکو انڈومیں 19گولڈ میڈلزکی حامل نقش ہمدانی کی ورلڈ چیمپئن میں شرکت مشکوک

Spread the love

کراچی(جے ٹی این آن لائن) تائیکوانڈو کے کھیل میں 19 گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی کھلاڑی
نقش ہمدانی کا ورلڈ چیمپیئن شپ میں شرکت کا خواب ٹوٹنے کے قریب پہنچ گیا۔

تائیکوانڈو فیڈریشن کے پاس فنڈز اور سپانسر نہ ملنے کے باعث نقش ہمدانی کی چیمپیئن شپ میں شرکت
مشکوک ہوگئی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی نقش ہمدانی پاک فوج کی طرف سے تائیکوانڈو کے مقابلوں
میں حصہ لیتی ہیں۔

ان کے بہنوئی کیپٹن حسنین بھی پاک فوج کے افسر ہیں۔ نقش ہمدانی نے چوتھی جماعت سے تائیکوانڈو کی پریکٹس
شروع کی اور آج وہ بلیک بیلٹ اور نیشنل چیمپئن ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ تائیکوانڈو کی خواتین کی رینکنگ
میں پاکستان میں نمبر ون ہیں

اب تک وہ مختلف قومی و عالمی سطح کے مقابلوں میں 19 گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ نقش ہمدانی نے امسال مئی
میں برطانوی شہر مانچسٹر میں ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں شرکت کرنی ہے

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے مطابق نقش ہمدانی کی ورلڈ چیمپیئن شپ میں شرکت پر ساڑھے 3 لاکھ روپے کے
اخراجات آئیں گے جو فیڈریشن نہیں اٹھا سکتی۔

پاکستان کی اس ہونہار بیٹی کے والد راحیل ہمدانی کی خواہش ہے انکی باصلاحیت لخت جگر عالمی ایونٹ میں شریک
ہو اور پاکستان کے لئے پہلی مرتبہ عالمی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔

نقش ہمدانی کا کہنا ہے امید ہے وزیر اعظم اور کھیلوں کی سرپرستی کرنے والے پاکستان کے بڑے ادارے
ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں ان کی شرکت کے لئے نہ صرف سپانسر شپ کے لئے آگے بڑھیں گے بلکہ
تمام کھیلوں میں پاکستان کے ہونہار کھلاڑیوں کی سرپرستی بھی کی جائے گی تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنے ملک کا
نام روشن کر سکیں ۔

Leave a Reply