تائیکوانڈو اولمپئن ماہم آفتاب 26 سالہ "دختر وہاڑی" اللہ کو پیاری ہو گئیں

تائیکوانڈو اولمپئن 26 سالہ ماہم آفتاب “دختر وہاڑی” اللہ کو پیاری ہو گئیں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) تائیکوانڈو اولمپئن ماہم آفتاب

کینسر میں مبتلا وطن عزیز پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائیکو انڈو اولمپئن ماہم

آفتاب انتقال کر گئیں۔ 26 سالہ ماہم آفتاب نے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر تائیکو

انڈو میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہیں ’ دختر وہاڑی‘ کے لقب سے پکارا جاتا

تھا۔

=—= یہ بھی پڑھیں، فٹبالر آنسو فیٹی، رونالڈو اور عظیم پیلے
——————————————————————————–

تائیکو انڈو چمپئن ماہم آفتاب برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا تھیں اور گزشتہ چار

ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، ماہم آفتاب پاکستان آرمی کی جانب سے بھی

تائیکو انڈو کھیلتی تھیں۔

=—= آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت عسکری قیادت کا اظہار افسوس

ماہم آفتاب کی نا گہانی موت پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضائیہ اور

پاک بحریہ کے سربراہان سمیت دیگر عسکری قیادت نے بھی شدید غم اور افسوس

کا اظہا کیا ہے، وطن عزیز کی عسکری قیادت نے ” دختر وہاڑی کو دختر پاکستان

قرار دیتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور لواحیقین کیلئے ہمدردی

کا اظہار کرنے سمیت صبرو جمیل عطا کرنے کیلئے بارگاہ الہی میں دعا کی ہے-

=—= ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا اظہارافسوس

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے تائیکو انڈو کی انٹرنیشنل

کھلاڑی ماہم آفتاب کی برین ٹیومر سے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کیا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ

ماہم آفتاب نے تائیکو انڈو کے کھیل میں دنیا میں ملک کا نام روشن کیا، اللہ تعالی ان

کو جنت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء کرے، آمین۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

تائیکوانڈو اولمپئن ماہم آفتاب

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply