تائیوان، ٹریفک حادثہ کے باعث کوما کا شکار نوجوان پسندیدہ ڈش کا نام سنتے ہی اٹھ بیٹھا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تائی پے (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) تائیوان پسندیدہ ڈش نوجوان

تائیوان میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جسے جان پر ہر کوئی حیران رہ گیا، ہوا

کچھ یوں کہ کافی عرصے سے کوما کی حالت میں پڑا نوجوان اپنی من پسند ڈش کا

نام سنتے ہی اچانک اٹھ بیٹھا-

=—= نوجوان کو ڈاکٹر کوششوں کے باوجود کوما سے نہ نکال سکے

تفصیلات کے مطابق چو بچ نامی 18 سالہ نوجوان ایک ٹریفک حادثے میں شدید

زخمی ہو گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے اس نوجوان کی طبیعت کو بہتر بنانے کی بھرپور

کوشش کی، تاہم وہ اسے کوما میں جانے سے نہیں بچا سکے۔ اس نوجوان کے اہلِ

خانہ اس کی تیمارداری میں ہی لگے ہوئے تھے، لیکن اس کو ہوش میں لانے سے

قاصر رہے۔

=—= عیادت کیلئے بڑا بھائی ہستال آیا، پسندیدہ ڈش چکن فلے کا نام لیا کوما ختم

چو کے بڑے بھائی نے بتایا کہ معاملات اسوقت تبدیل ہوگئے جب وہ اپنے بھائی

سے ملنے کیلئے ہسپتال گیا۔ اپنے بھائی سے مذاق کرتے ہوئے بڑے بھائی نے

کہا کہ میں تمھاری پسندیدہ ڈش چکن فلے کھانے جارہا ہوں، یہ سنتے ہی اس

شخص کی دھڑکن چل پڑی اور تیز ہو گئی۔ اس کے بعد لڑکے کی طبیعت میں روز

بروز بہتری آنے لگی اور اب وہ بالکل ٹھیک ہے، جبکہ اس نے کوما کے دن جس

ہسپتال میں گزارے وہاں کا دوبارہ دورہ بھی کیا اور زندگی بچانے پر ہسپتال کے

سٹاف کیساتھ بھی اظہارِ تشکر کیا۔

=—= قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

تائیوان پسندیدہ ڈش نوجوان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply