0

تائیوان، 90 فیصد شہری اپنی نوکریوں سے غیر مطمئن ،94 فیصد کمپنیاں نئے ملازم بھرتی کرنے پر تیار

Spread the love

چین کے نئے قمری سال کے بعد تائیوان کے90فیصد سے زیادہ ملازمین نئی ملازمتوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔گزشتہ10سال کے دوران نئی ملازمتین تلاش کرنےوالوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔یہ آراءایک سروے کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تائیوان میں ملازمین کی تعداد تقریباً90لاکھ ،ان میں سے55فیصد اپنی ملازمت میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں،کیونکہ وہ اپنی موجودہ تنخوا ﺅ ں سے غیر مطمئن ہیں اور ان کی ترقی کا بھی کوئی امکان نہیں،اسلئے وہ نئی ملازمتوں کی تلاش میں ہیں۔ 65فیصد نے کہا وہ پہلے ہی نئی ملاز مت تلاش کر رہے ہیں جبکہ85فیصد کا کہنا تھا وہ زیادہ تنخواہ کیلئے تائیوان سے باہر ملامت کرنا چاہتے ہیں۔سروے کرنےوالے ادارے کے ترجمان یانگ سنگ پن نے کہا اگر غیر مطمئن ملازمین نے تائیوان سے باہر ملازمت شروع کر دی تو اس سے ملک میں ملازمین کی کمی پیدا ہو جائےگی جبکہ جن کمپنیوں سے اس بارے میں رائے لی گئی تو94فیصد کا کہنا تھا ہم نے نئے ملازم بھرتی کرنے کیلئے منصوبہ بنا لیا ہے جبکہ 63فیصد نے کہا وہ خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے نئے ملازمین بھرتی کرینگے۔

Leave a Reply