بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی آ ج منائی جائے گی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی گیارہویںبرسی آ ج جمعرات کو منائی جائے گی ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تعزیتی اجتماعات اور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکن،سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ارکان شرکت کریں گے ۔مرکزی تقریب گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں ہو گی جس میں شرکت کیلئے جنوبی پنجاب سے بھی قافلے روانہ ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27دسمبر 2007ء کو اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر واپس اسلام آباد جا رہی تھیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو ان کا سیاسی وارث بنایا گیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply