بی پی ایل میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹرز بنگلہ دیش روانہ

Spread the love

بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں شرکت کے لئے پاکستانی کرکٹرز بنگلہ دیش روانہ ہو گئے ، ایونٹ 5جنوری سے شروع ہوگا۔ڈھاکہ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں راجشاہی کنگز ٹیم کیلئے منتخب محمد حفیظ اور محمد سمیع، سلہٹ سکسرز کا حصہ محمد عرفان اور سہیل تنویر، کومیلا وکٹورینز سکواڈ میں جگہ بنانے والے عامر یامین شامل ہیں۔یاد رہے کہ بی پی ایل میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک کو بھی شرکت کرنا ہے، دونوں آل رائونڈرز بھی کومیلا وکٹورینز ٹیم میں شامل ہیں۔ ڈھاکہ روانگی کے موقع پر جہاز میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل قامت پسر محمد عرفان نے کہا کہ پاکستانی کرکٹر کے طور پر دنیا بھر کی لیگز میں شرکت قابل فخر ہے، سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کے لیے پرجوش ہوں، وقار یونس کی کوچنگ میں کھیلنے کا موقع ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔

Leave a Reply