120

بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک،پاکستان کے حق میں پیغام جاری

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتیہ جنتا پارٹی کی ویب سائٹ بعض نامعلوم

ہیکروںنے ہیک کر کے اس کی شکل بگاڑنے کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر

مودی کے خلاف توہین آمیز کلمات جاری کئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق

ایک ہیکر گروپ نے ویب سائٹ ہیک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس پر ’’گھر

میں گھس کر ماریں گے اور میںبہت جھوٹ بول سکتا ہے کیا مجھے بھی ابھی نندن

کی طرف ویر چکرا ایوارڈ مل سکتا ہے ‘‘جیسے پیغامات جاری کئے ہیں۔ ہیکر

گروپ نے ویب سائیٹ پر ابھی نندن اور بعض دیگر پولیس اہلکاروںکی تصاویر

’’27فروری یاد ہے نہ ‘‘کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی ہیں ۔ ویب سائٹ پر جاری

کئے گئے ایک اور پیغام میں کہاگیا ہے کہ ’’فلمیں بنائو لڑنا تمہارے بس کی بات

نہیں ہے #27Feb2019‘‘27فروری کا حوالہ پاکستانی فورسز کی طرف سے

بھارت کے دو مگ طیارے گرائے جانے کی یاد دلاتی ہے ۔

Leave a Reply