بی جے پی انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان پر ایک اور حملہ کرسکتی ہے، محبوبہ مفتی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلی اورپیپلز

ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے بی جے پی اپنی ڈوبتی

کشتی بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اورانتخابات میں کامیابی

کے لیے پاکستان پر ایک اور حملہ کرسکتی ہے۔ ووٹرزکو متوجہ کرنے کے لیے

پاکستان کو نقصان پہچانے کی بات ہو یا پھر مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کا بڑھتا

ہوا مظاہرہ یہ سب کچھ انتخابا ت میں کامیابی کے لیے ہی ہے۔ جب بی جے پی

ووٹوں کے لیے فرقہ ورانہ فسادات کروانے کی کوشش میں ناکام ہوئی توبالا کوٹ

پرحملے کا ڈرامہ رچایا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ایک تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا بھارت میں نریندرامودی کی

حکومت تمام محاذوں پرناکام ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں بالخصوص مسلمانوں

اوردوسری اقلیتوں کو مرعوب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انتخابات کے

پہلے مرحلے میں ہی بی جے پی کو اپنی شکست کا اندازہ ہوچکا پورے بھارت

میں عوام بے چین ہیں۔ بےروزگاری بڑھ رہی ہے اور معیشت خوفناک حد تک

تنزلی کا شکارہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply