بی ایل اے، جیش العدل دہشتگرد تنظیمیں، امریکہ کا اثاثے منجمد کرنے کا اعلان

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکہ نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی اور جیش العدل کو دہشت گردتنظیموں

کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان تمام تنظیموں کے اثاثے منجمد کیے جائیں

گے اور یہ امریکہ میں دہشتگرد تنظیمیں تصور ہونگی۔

پڑھیں:…. دہشتگرد تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات پر عملدرآمد شروع

پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے

کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ بی ایل اے 2006ء سے پاکستان میں کالعدم قرار

دی جا چکی ہے امریکی فہرست میں شامل ہونے سے بی ایل اے کی کارروائیوں

میں کمی آئیگی اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بی ایل اے حال

ہی میں کئی ممالک میں دہشت گردی میں ملو ث رہی تاہم امریکی فہرست میں

شامل ہونے سے بی ایل اے کی کاررائیوں میں کمی آئے گی پاکستان میں بی ایل

اے کے آرگنائزر، فنانسرز اور بیرونی سپانسرز کا احتساب کیا جائیگا۔ ذرائع کے

مطابق بی ایل اے کا نام دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہونا پاکستان کی

بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم

قرار دیئے جانا اس کے دہشتگرد ہونے کا واضح ثبوت ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان

کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینے کیلئے اقوام متحدہ سے بھی درخواست کی جائیگی۔

Leave a Reply