بی آر اے کے کیمپ پڑوسی ملک میں موجود ،کارروائی کی جائے ،شاہ محمود

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلوچستان کے

علاقے اورماڑہ میں دہشت گردی کے واقعے پر کہا ہے کہ ان کے پاس مصدقہ

اطلاع ہے کہ اس واقعے میں ملوث دہشت گرد ایرانی علاقے میں ہیں اور بلوچ

گروہ کو ایران کی سرزمین سے مدد فراہم کی گئی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس

کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ ایران سے قبل 20

کے قریب دہشت گردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا، 18 اپریل کوسرحد

پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن

رکھی تھی، لوگوں کو شناخت کر کے قتل کیا گیا، پاکستان نیوی کے 10، پاک

فضائیہ کے 3 اور کوسٹ گارڈ کا ایک ملازم شہید کیا گیا، پوری قوم جاننا چاہتی

ہے کہ یہ واقعہ کیوں ہوا، سب جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کا ایک اتحاد سامنے

آچکا ہے اور بلوچ تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔وزیر خارجہ

نے کہا کہ ہم نے الزام تراشی کیلئے بھارت کی طرح جلد بازی نہیں کی، ہم نے

مصدقہ اطلاعات کا انتظار کیا، ایک گروپ بی آر اے نے اس سانحے کی ذمے

داری قبول کی ہے، مصدقہ اطلاعات ہیں کہ یہ بلوچ دہشت گرد تنظیم کی کارروائی

ہے، بی آر اے کے ٹریننگ کیمپ اور لاجسٹکس کیمپ ایران کی سرحد کے پار

واقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس مصدقہ اطلاع ہے بلوچستان واقعے میں ملوث

دہشت گرد ایرانی علاقے میں ہیں، بلوچ گروہ کو ایران کی سرزمین سے مدد فراہم

کی گئی، ایران کو دہشت گردوں کے کیمپ کی نشاندہی کی گئی ہے، ایران کو قابل

ایکشن شواہد اور ٹھکانوں کی اطلاعات فراہم کردی ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ایران

ان تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گا۔افغان بھائیوں سے بھی ایکشن

کی توقع کرتے ہیں کیونکہ بی آر اے کی قیادت کی افغانستان میں بھی نشاندہی ہوئی

ہے، ہم نیک نیتی سے افغانستان میں امن کیلئے کر دار ادا کر رہے ہیں اور

افغانستان سے بھی اس کی امید کرتے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ

بلوچستان کے واقعے پر ایرانی وزیر خارجہ سے تفصیلی بات کی ہے اور انہیں

پاکستانی قوم کے غم وغصے سے آگاہ کیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے واقعے کی

تحقیقات اور کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ا

Leave a Reply