بی آر ٹی پشاور کے شہریوں کو جدید طرز زندگی فراہم کر رہا ہے، چینی سکالر
Spread the love

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن نیوز) بی آر ٹی پشاور

چینی سکالر پروفیسر چنگ شی چونگ نے کہا ہے کہ چین کے تکنیکی اور مالی

تعاون سے پاکستان کے شہری جدید طرز زندگی میں داخل ہو چکے ہیں، پاکستان

کے بڑے شہروں میں میٹرو ٹرین اور بی آر ٹی سسٹم نے مقامی ٹریفک کے ہجوم

میں کافی حد تک کمی کی، ماحولیاتی آلودگی اور وسائل کے ضیاع کو کم، مقامی

فی کس آمدنی میں اضافہ، روزگار کو بڑھانے اور عوامی جرائم کی شرح میں کمی

میں بڑا کردار ادا کیا ہے، اس کے دور رس سماجی و اقتصادی فوائد ہیں۔

بی آر ٹی کے دور رس سماجی و اقتصادی فوائد ہیں، پروفیسر چنگ شی چونگ

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی ساوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس

اینڈ لاء کے وزٹنگ پروفیسر چنگ شی چونگ نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں،

چین کے تکنیکی و مالی تعاون سے پاکستان کی حکومت لاہور، کراچی، راولپنڈی،

اسلام آباد، ملتان، پشاور اور فیصل آباد میں اورنج لائن میٹرو ٹرین اور بس ریپڈ

ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ اب شہری نقل و حمل نے

بالکل نئی شکل اختیار کر لی ہے، شہری جدید طرز زندگی میں داخل ہو چکے ہیں۔

تکنیکی نقطہ نظر سے یہ شہری نقل و حمل کی سہولیات چین اور پاکستان کی

طرف سے مشترکہ طور پر تعمیر کی گئی ہیں- عالمی سطح پر نمایاں ہیں۔ حال ہی

میں پشاور کے بی آر ٹی سسٹم کو شہریوں کیلئے اپنی بے مثال خدمات کے ساتھ

گولڈ اسٹینڈرڈ سروس کا درجہ دیا گیا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اعلیٰ

ترین معیار ہے جسے بی آر ٹی اسٹینڈرڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کی طرف سے کوئی

بھی بی آر ٹی سسٹم حاصل کرسکتا ہے۔

=-= دنیا بھر سے مزید اہم خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سی ای این رپورٹ کے مطابق یہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ

انہوں نے دنیا کی اعلیٰ ترین ممکنہ بی آر ٹی رینکنگ حاصل کی ہے اور پشاور

جنوبی ایشیا کا پہلا، ایشیا کا تیسرا اور دنیا بھر میں ساتواں شہر ہے جس نے گولڈ

اسٹینڈرڈ سروس رینکنگ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ پشاور بی آر ٹی چائنا ہوالو گروپ

کمپنی لمیٹڈ نے تعمیر کیا۔ یہ ایوارڈ اس کی مسافروں پر مبنی سروسز، مسافروں

کی ضروریات پر مبنی بس روٹس، بسوں کیلئے صاف ستھری ٹیکنالوجی اپنانے،

حفاظت کو بہتر بنانے، نان موٹرز ٹریفک کو فروغ دینے اور عوام کی سہولت کے

لیے تمام ممکنہ وسائل کے استعمال کی وجہ سے حاصل کیا گیا ہے۔ چینی جنلو بس

نے بین الاقوامی کھلی بولی جیت لی ہے اور پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی

واحد گاڑی فراہم کنندہ بن گئی ہے۔ یہ بسیں خاص طور پر پشاور کی مقامی

ضروریات کے مطابق بنائی گئی ہیں-

=-،-= خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں (=-= پڑھیں =-=)

پوری گاڑی کے عمل اور قابل اعتماد ڈیزائن میں اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات

کو اپنایا گیا ہے۔ یہ گاڑی ایئر کنڈیشنگ، وائی فائی، یو ایس بی انٹرفیس، بیریئر

فری رسائی کی سہولیات وغیرہ سے لیس ہے، جو پشاور کے مقامی شہریوں کو

ایک آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرتی ہے، جس کا ماضی میں تصور بھی نہیں کیا

جا سکتا تھا۔ پاکستان کے بڑے شہروں میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین اور بی آر

ٹی سسٹم کی تکمیل اور آپریشن نے مقامی ٹریفک کے ہجوم میں کافی حد تک کمی

کی ہے، ماحولیاتی آلودگی اور وسائل کے ضیاع کو کم کیا ہے، مقامی فی کس

آمدنی میں اضافہ کیا ہے، روزگار کو بڑھانے اور عوامی جرائم کی شرح میں کمی

میں بڑا کردار ادا کیا ہے اور اس کے دور رس سماجی اور اقتصادی فوائد ہیں۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بی آر ٹی پشاور ، بی آر ٹی پشاور

Leave a Reply

%d bloggers like this: