بیگم صفدراعوان لندن کے لیے پرتول رہی ہیں، فیاض الحسن چوہان

Spread the love

بیگم صفدراعوان لندن

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر

عدنان کی پاکستان آمد کے ساتھ ہی مریم نواز کے علاج کے لیے باہر جانے کے ڈرامے کا آغاز ہو

چکا۔ن لیگی قائدین نے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کے لیے نت نئی تاویلیں گھڑنا شروع کردی

ہیں ۔وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کے ذاتی معالج ڈاکٹر

عدنان کی پاکستان آمد کے ساتھ ہی بیگم صفدر اعوان کے علاج کے لیے باہر جانے کے ڈرامے کا

آغاز ہوا چاہتا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے آل شریف کی نمک حلالی کرتے ہوئے اس سلسلے میں پہل کر دی

ہے۔رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ لوگ عزیزوں سے ملنے جاتے ہیں پھر واپس آجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

بیگم صفدر اعوان کہتی ہیں کہ تھائی رائیڈ کے آپریشن کے لیے ان،کا ملک سے باہر جانا ناگزیر ہے۔

بارہا کہہ چکا ہوں کہ مریم کے ٹویٹوں اور ڈاکٹر عدنان کے ٹیکوں نے نوازشریف کی بیماری میں

اضافہ کیا۔ اب وہی ڈاکٹر عدنان بیگم صفدر اعوان کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کا علاج کریں گے۔فیاض

الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور سینیٹ انتخابات میں ناکامی کے بعد بیگم صفدر اعوان لندن

کے لیے پر تول رہی ہیں۔ عوام کا خون چوس کر بنائے گئے مال کی واپسی تک کسی کو این آر او

نہیں دیا جائے گا۔

بیگم صفدراعوان لندن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply