گورمے بیکری کی آئسکریم میں مضر صحت اجزا کی موجودگی کا معاملہ ،چیف جسٹس ان ایکشن

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چیف جسٹس نے شہریار چٹھا اور ذوالقرنین چٹھا کو کل طلب کر لیا۔چیف جسٹس نے گورمے بیکرز کے آئسکریم کے تمام پروڈکشن یونٹ بند کرنے کا حکم دیدیا .تمہاری جرات کیسے ہوئی مجھے سفارش کروانے کی. چیف جسٹس بیوروچیف خالد قیوم پر برس پڑے ۔رات گئے مجھے سفارشی فون کرواتے ہو کیسے لوگ ہیں آپ ؟ اس کی چھان بین ہوگی تو سب پتہ چل جائے گا۔ آپ نے چینل اسلیے بنایا کے دیگر کاروبار کو سیف کرسکو۔ آپ بدمعاشی کرتے ہیں سرکاری آفیسر کے خلاف مہم چلاتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ کاروائی کرنے پر گورمے نیوز نیٹ ورک نے کردار کشی کی مہم چلائی ۔ کیپٹین ریٹائرڈ عثمان ۔ چیف جسٹس کا جی این این انتظامیہ پر شدید اظہار برہمی ۔کردار کشی مہم توہین عدالت کے مترادف ہے۔ کیوں نہ جی این این کو چند دنوں کے لیے یا مستقل بند کر دیا۔ پیمرا سے جواب طلب ۔ گورمے آئسکریم کا پروڈکشن یونٹ سیل کرنے کا حکم۔ دیگر نیوز چینلز اور اخبارات گورمے کی ناقص پروڈکٹس کے خلاف خبر نہیں لگاتے کیپٹن ریٹائرڈ عثمان ۔میں دیکھتا ہوں کون سا چینل اور اخبار ناقص اشیا بنانے والی کمپنیز کے خلاف خبر نہیں چلاتا ۔چیف جسٹس نے ڈی جی پیمرا کو کل طلب کر لیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply