بچے کو فروخت کرنے

مصر میں سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کو فروخت کرنیوالا ملزم باپ گرفتار

Spread the love

بیٹے کو فروخت کرنیوالا

قاہرہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) مصر میں سیکیورٹی حکام نے سوشل میڈیا پر اپنے بچے کو فروخت

کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے ایک بیان

میں کہا کہ انسداد انسانی سمگلنگ اور جبری نقل مکانی کے انسداد منشیات و جرائم سیکشن کو معلوم

ہوا کہ ایک شخص نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کو فروخت کرنے کا اشتہار دیا ہے۔ ساتھ ہی اس نے

بچوں کے خریداروں کو کہا کہ وہ بچے کی خریداری کے لیے اس سے رابطہ کریں۔ملزم نے بچے

کے عوض اچھی خاصی قیمت مانگی ہے۔تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم کچھ عرصے سے

بے روزگار ہے اور اسے بعض دوسرے کیسز میں پہلے بھی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ملزم قاہرہ

کی روض الفرج کالونی کا رہائشی ہے۔ملزم کے موبائل سے بھی مختلف لوگوں کے بچے کے

خریداری کے حوالے سے رابطے کا بھی پتا چلا ہے۔ ملزم کچھ عرصے سے بے روزگار ہے اور

اسے بعض دیگر کیسز میں پہلے بھی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ملزم قاہرہ
کی روض الفرج

کالونی کا رہائشی ہے۔ ملزم کے موبائل سے بھی مختلف لوگوں کے بچے کے خریداری کے حوالے

سے رابطے کا بھی پتا چلا ہے۔ واضح رہے غربت و افلاس کی وجہ سے اپنے ہی بچوں کو فروخت

کرنے کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس پر معاشرتی ماہرین نے تشویش کا

کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور حکومتوں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-

بیٹے کو فروخت کرنیوالا

=-= دنیا بھر سے مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
قارئین : کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply