khabar aai Hy jtnonline

سہیلیوں کیساتھ گھومنے کیلئے بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

Spread the love

دبئی (جے ٹی این آن لائن خبرآئی ہے ) بیوی طلاق لینے عدالت

متحدہ عرب امارات میں عدالت نے سہیلیوں کے ساتھ باہر گھومنے کے لیے جانے

کی اجازت نہ دینے پر غیر ملکی خاتون کی جانب سے طلاق کا مطالبہ مسترد

کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غیرملکی خاتون نے عدالت میں اپنے شوہر سے

طلاق کی درخواست دائر کی تھی جس میں خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ

اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کے لیے باہر جانا چاہتی ہے لیکن اس کا شوہر

اجازت نہیں دے رہا ہے اور اس کے علاوہ وہ اس مطالبے پر مجھ سے بدسلوکی

کیساتھ تشدد کا نشانہ بھی بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محبت اور مجبوری ایک ساتھ

غیرملکی خاتون کے شوہر نے اپنے دفاع میں کہا کہ اپنی بیوی کیساتھ کبھی

بدتمیزی نہیں کی اور بیوی کیساتھ بیٹے کے لیے بھی مناسب رہائش کا بندوبست

کررکھا ہے اس کے علاوہ ماہانہ خرچ بھی وقت پر دیتا ہوں جبکہ بیٹے کی
معذوری کے باعث ہم دونوں کا ہر وقت اس کے پاس رہنا بہت ضروری ہے۔
————————————————————————-

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

————————————————————————-
خلیجی عدالت نے خاتون کی جانب سے طلاق کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ

خاتون عدالت کے سامنے شوہر کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی، لہذا

خاتون کی جانب سے طلاق کا مطالبہ مسترد کیا جاتا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ

غیر ملکی خاتون یہ بھی واضح نہیں کرسکی وہ شوہر کی جانب سے باہر جانے پر

روکنے سے اسے کیا نقصان ہوگا اور ایسا کرنے سے اس کی زوجیت کیوں ختم

کی جائے۔

بیوی طلاق لینے عدالت

Leave a Reply