بیورو کریٹس کیلئے بڑی خبر

Spread the love

حکومت نے بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے گریڈ بیس اکیس اور بائیس میں ترقیوں کیلئے بورڈز اجلاس کا شیڈول طے کر لیا ۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعداس ضمن میں سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اعلیٰ سرکاری افسران کی ترقیوں کے حوالے سے شیڈول کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 میں ترقی کیلئے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے ہر سال 2 اجلاس ہونگے۔ پہلا اجلاس مارچ کے دوسرے ہفتے جبکہ دوسرا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہو گا۔ گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کیلئے بھی سینٹرل سلیکشن بورڈ کے ہر سال 2 اجلاس ہونگے۔ پہلا اجلاس اپریل کے تیسرے ہفتے جبکہ دوسرا اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ہو گا۔ نئے تیار کئے جانے والے شیڈول کا مقصد سول سرونٹس کی ترقیوں کو سٹریم لائن کرنا ہے۔
حکومت فیصلہ

Leave a Reply