بیورو کریٹس کا تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیلئے احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیورو کریٹس نے تنخواہوں اور

مراعات میں اضافہ کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یو ٹیلیٹی

الاوئنس،فیڈرل سیکرٹریٹ الاوئنس میں اضافہ اور گھر کی ہائرنگ کو تنخواہ کا

حصہ بنایا جائے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مطالبات کو شامل کیا جائے۔ آفس

مینجمنٹ اور سیکرٹریٹ گروپ کے افسران نے گزشتہ روز وزارت خزانہ کے

سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،احتجاج میں گریڈ 17 سے 19 کے افسران کی بڑی

تعداد نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق احتجاج سے قبل افسران نے اپنے مطالبات

کی فہرست مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو پیش کی۔مظاہرین پلے کارڈ اٹھائے ’’ون

سکیل ون پے‘‘کے نعرے لگاتے رہے۔افسران نے کہا کہ50 ہزار کی تنخواہ میں

گزارا کرنا مشکل ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا یو ٹیلیٹی الاوئنس،فیڈرل سیکرٹریٹ

الاوئنس میں اضافہ اور گھر کی ہائرنگ کو تنخواہ کا حصہ بنایا جائے،آئندہ مالی

سال کے بجٹ میں مطالبات کو شامل کیا جائے۔مظاہرین نے کہاکہ مطالبات کی

منظوری تک احتجاج جاری رہے گا اوراگر مطالبات کو بجٹ میں شامل نہ کیا گیا

تو قلم چھوڑ ہڑتال کرینگے۔

Leave a Reply