Afghan Taliban,Peace Accord,Doha Dialog,Pakistan Invitation,

بین الافغان مذاکرات جاری، طالبان افغانستان میں نفاذِ نظام اسلامی پر ڈٹ گئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دوحہ(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بین الافغان مذاکرات جاری

قطر میں جاری بین الاافغان مذاکرات کے پہلے مرحلے میں طالبان نے اسلامی

نظام اور مزید سات سو سینتیس قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ

کے سیکرٹری جنرل نے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا امید ہے افغان

مہاجرین جلد وطن لوٹ جائیں گے۔

فریقین کو افہام و تفہیم سے کال لینا چاہیے، عبداللہ عبداللہ

افغان حکومت کے وفد کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے ملک کے تمام حصوں میں

انسانی بنیادوں پر سیز فائر کا مطالبہ کیا اور مزید کہا امن معاہدے کے بعد بھی

عالمی معاونت کی ضرورت ہو گی۔ اگر طرفین کا تمام نکات پر اتفاق نہیں بھی

ہوتا تو انھیں ان پر سمجھوتا کرنا چاہیے اور افہام و تفہیم سے کام لینا چاہیے-

فریقین موقع سے فائدہ اٹھائیں، جامع امن معاہدہ طے کریں، مائیک پومپیو

تفصیلات کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے وفود کے درمیان قطر کے

دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات جاری ہیں۔ اس موقع پر امریکی وزیر

خارجہ مائیک پومپیو نے کہا فریقین اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، جامع امن معاہدہ

طے کریں۔ ابھی بہت سے چیلنجز درپیش ہوں گے۔ آپکا سیاسی نظام آپکا اپنا

انتخاب کردہ ہوگا اور اس کو آپ نے خود ہی بنانا ہے۔ ہم اس بات پر پختہ یقین

رکھتے ہیں کہ تمام افغانوں کے حقوق کے تحفظ کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ

تشدد کے چکر کو توڑیں۔ مائیک پومپیو نے خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے

مستقبل میں افغانستان کی مالی امداد کا انحصار ان کے انتخاب اور عمل پر ہو گا-

مستقبل میں فنڈز اقلیتوں، تحفظ حقوق خواتین سے مشروط ہونگے،زلمے خلیل زاد

امریکا کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے صحافیوں سے

گفتگو میں مذاکرات میں ترجیحات کی وضاحت کی کہ پہلے دہشتگردی کی روک

تھام ایک بڑی شرط تھی لیکن اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کو مستقبل

میں کانگریس کی منظور کردہ کسی بھی فنڈنگ میں اہمیت حاصل ہوگی اور اب

خالی چیک نہیں دیا جائے گا۔

بین الافغان امن مذاکرات دوحہ میں شروع، امریکہ، پاکستان کا خیر مقدم
————————————————————————————–

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل اپنے راستے پر ہے۔ انخلا

مکمل ہونے سے پہلے جامع جنگ بندی بھی ہونی چاہیے۔ افغان امن عمل کیلئے ہم

اپنے حصے کا کام کریں گے، افغانوں کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔ اگلا

مرحلہ مذاکرات میں آگے بڑھ کر ایک فریم ورک کے حتمی نتیجے تک پہنچنا ہے۔

جو لوگ افغانستان میں امن چاہتے ہیں انہیں ملکی مفاد، عوام کی خواہشات کو

دیکھنا ہو گا۔

تمام افغان بلاتفریق اسلام کے مطابق زندگیاں گزاریں، ملا عبدالغنی برادر اخوند

سربراہ طالبان وفد ملا عبدالغنی برادر اخوند نے اپنی تقریر میں کہا افغانستان میں

ایک اسلامی نظام ہونا چاہیے۔ ملک کے تمام قبائل اور نسلی اقلیتیں اس کے مطابق

بلاتفریق زندگیاں گزاریں اور باہمی بھائی چارے اور محبت سے رہیں-

مذاکرات کا مقصد امن کیلئے مکمل حمایت و اعتماد حاصل کرنا ہے، حنیف اتمر

افغان قائم مقام وزیر خارجہ حنیف اتمر نے کہا افغان حکومت نے طالبان کے چھ

ہزار قیدی رہا کیے ہیں جبکہ طالبان کی لسٹ میں پانچ ہزار قیدی شامل تھے۔

دوحا میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا افغان طالبان وفود کے

درمیان پہلی براہ راست ملاقات میں تکنیکی امور پر اطمینان بخش بات چیت ہوئی

ہے۔ افغان حکومت نے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے مخلصانہ

کوششیں کیں۔ مذاکرات کی افتتاحی تقریب میں ایرانی نمائندے کی غیر موجودگی

کا مطلب یہ نہیں ایران مذاکرات کی حمایت نہیں کرتا۔ مذاکرات کا مقصد امن

کیلئے مکمل حمایت اور اعتماد حاصل کرنا ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بین الافغان مذاکرات جاری

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply