afghan talban representative

بین الافغان امن مذاکرات دوحہ میں شروع، امریکہ، پاکستان کا خیر مقدم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دوحہ،اسلام آباد،واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز ) بین الافغان امن مذاکرات

افغانستان میں امن کیلئے بین الافغان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے، قطر

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بین الافغان مذاکرات آج بروز ہفتہ سے دوحہ میں

ہوں گے، فریقین کے درمیان یہ اہم براہ راست مذاکرات افغانستان میں دائمی امن

لانے کی جانب پیشقدمی کی علامت ہیں۔ ترجمان طالبان وفد محمد نعیم وردک کے

مطابق یہ افتتاحی میٹنگ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی لمحہ اور افغانستان

کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ 40 برس سے جاری جنگ اور خونریزی ختم

کرے۔ وزیر اعظم عمران خان نے انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کا خیر مقدم

کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخر کار ہماری مشترکہ کوششیں رنگ لائیں، اس دن کا

انتظار افغان عوام کئی سالوں سے کر رہے تھے۔

جنگ بندی، قیام امن کیلئے امریکہ اورافغان طالبان میں معاہدہ
————————————————————————–

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان 40 سال سے تنازعات اور خوں

ریزی سے دوچار رہا ہے، پاکستان نے بھی افغان تنازعات کا خمیازہ بھگتا،

دہشت گردی، قیمتی جانوں کا ضیاع اور بھاری معاشی نقصان اٹھایا، اب ہماری

مشترکہ کوششیں رنگ لے آئی ہیں، انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے، روز

اول سے کہہ رہا ہوں افغان تنازع کا فوجی حل نہیں، واحد راستہ مذاکرات اور

سیاسی تصفیہ ہی ہے، افغان امن عمل کو آسان بنانے میں اپنے حصے کی ذمہ

داری کو پورا کرنے پر ہم خوشی محسوس کر رہے ہیں، اب افغان رہنما اس

تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ افغان قیادت مل کر تعمیری انداز میں کام کریں،

کوشش کریں کہ وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے کو محفوظ بنایا جا سکے،

مفاہمتی عمل افغانستان، علاقائی امن کیلئے ناگزیر ہے، عمران خان

افغان حکام کی زیر قیادت یہ مفاہمتی عمل افغانستان، علاقائی امن کیلئے ناگزیر

ہے، امید کرتے ہیں تمام فریق اپنے اپنے وعدوں کا احترام کریں گے، فریقین کو

تمام چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدم رہنا ہوگا، ہم مطلوبہ نتائج کے حصول

کیلئے پر عزم رہیں گے- پاکستان امن و ترقی کے نتیجہ خیز سفر میں اپنا کردار

ادا کرئیگا، ہم افغان عوام کیساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
—–

امریکہ نے افغانستان امن مذاکرات کے 12 ستمبر سے آغازکا خیر مقدم کرتے

ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات افغانستان کیلئے چار دہائیوں تک جاری جنگ و

خونریزی کے خاتمے کے تاریخی موقع فراہم کرتے ہیں۔ افغان عوام امن کی امید

میں ہیں۔ یہ عمل خواتین، نسلی و مذہبی اقلیتوں سمیت تمام افغان برادریوں کے

خیالات کا احترام کرتا ہے۔ اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے۔

بین الافغان امن مذاکرات

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply