بینک سے اب رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹے گا نہ ترسیلات پر ودہولڈنگ کٹوتی

بینک سے اب رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹے گا نہ ترسیلات پر ودہولڈنگ کٹوتی

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) بینک سے اب رقم

فنانس بل 2021ء میں ٹیکس کاٹنے کی شق کو حذف کر دیا گیا، یکم جولائی سے

بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس نہیں کٹے گا۔ تفصیلات کے مطابق تمام بینکنگ

ترسیلات پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی شق کو حذف کر دیا گیا ہے، اس

کے علاوہ سٹاک ایکسچینج کی ترسیلات پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی بھی ختم

کردی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ بنکوں سے رقم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس

کٹوتی کی یہ شق سال 2002ء میں نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت بنکوں سے

رقوم نکلوانے پر ٹیکس رجسٹرڈ افراد سے کٹوتی نہیں کی جاتی تھی تاہم نان ٹیکس

رجسٹرڈ افراد سے 0 اعشاریہ 6 فیصد کی کٹوتی لازم تھی، جسے اب فنانس بل

2021ء میں ختم کر دیا گیا۔

=-،-= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

دوسری طرف سٹیٹ بینک نے کرونا کے باعث دی گئی رقوم کی مفت انٹر بینک

ٹرانسفر کی رعایت واپس لے لی، اب بینک اکاﺅنٹ سے رقم ٹرانسفر کرنے پر0.1

فیصد تک ٹیکس دینا ہو گا، کرونا کی وجہ سے مارچ 2020ء میں انٹربینک

ٹرانزیکشن پر عائد ٹیکس کی وصولی گزشتہ سال روک دی گئی تھی، لیکن اب

کرونا کی صورتحال بہتر ہونے پر سٹیٹ بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیر فیس انٹر

بینک ٹرانزیکشن کی رعایت واپس لی جائے، اب ایک ماہ میں ایک اکاؤنٹ سے 25

ہزار روپے سے زائد کی رقم منتقل کرنے والے صارفین کو صفر اعشاریہ ایک

فیصد یا دو سو روپے بینک فیس دینا ہو گی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ میں

صرف 25 ہزار روپے تک ٹرانسفر کرنے والے صارفین ٹرانزیکشن فیس سے

مستثنیٰ ہو گا جب کہ ایک ہی بینک کی مختلف برانچوں کے درمیان ہونے والی آن

لائن ٹرانزیکشن بھی فری ہوگی تاہم سٹیٹ بینک نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ

انٹربینک اور موبائل بینکنگ ٹرانزیکشنز گزشتہ سال دو گنا ہو گئی تھی-

=-،-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اس ضمن میں تاجروں اور صنعت کاروں نے کہا ہے کہ آن لائن بینک ٹرانسفر کے

رحجان میں اضافے کے بعد ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس سے کھاتے داروں کو

نقصان اور بینکوں کو فائدہ ہو گا۔

بینک سے اب رقم

Leave a Reply